بعد ازاں گرفتاری کیا پول کھلا ؟

لاہور (ویب ڈیسک) موٹر وے پر تیز رفتاری کے دوران چلتی کار کی ڈرائیونگ سیٹ چھوڑ کر دوسری سیٹ پر بیٹھ کر ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکر کو تلاش کے بعد موٹروے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق اعزاز شاہ نامی شخص نے موٹروے ایم ون پر انتہائی غفلت لاپرواہی

کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو کروز کنٹرول لگایا اور ڈرائیونگ سیٹ خالی چھوڑ کر دوسری سیٹ پر منتقل ہوکر اس خطرناک حرکت کی ویڈیو بنائی، جسے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ترجمان کے مطابق جب معاملہ موٹروے پولیس کے علم میں آیا تو موٹروے پولیس نے اس کی تفتیش شروع کردی۔تفتیش کے آغاز میں تو ملزم تک پہنچنے کے خاطرخوہ ثبوت نہ ملے جس پر تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔دوران تفتیش اس بات کا پتہ چلا کہ ملزم نہ صرف لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتا رہا ہے بلکہ ہتھیاروں کی نمائش کرنے میں بھی ملوث ہے۔ترجمان موٹروے نے کہا کہ بلآخر ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اس موقع پر سیکٹر کمانڈر شاہ اسد خان کا کہنا تھا کہ موٹر وے پر سنگین لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، نہوں نے تفتیش میں حصہ لینے والی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

Comments are closed.