بلاول بھٹو پر تنقید کرنے والے زلفی بخاری کو کرارا جواب دے دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) گزشتہ پی ڈی ایم کے جلسےکے بعد حکومتی رہنمائوں کا ردعمل جاری ہے۔ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کی تقریر کو گھٹیا اور کم ظرفی سے بھرپور کہنے پر

ردعمل دے دیا۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مرتضیٰ وہاب نے زلفی بخاری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے الفاظ آپ کی تربیت کو بیان کررہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ’آپ کا ٹوئٹ آپ کے اپنے نسب، پرورش اور پس منظر کے بارے میں بہت کچھ بول رہا ہے، بنیادی طور پر یہ وہ چیزیں ہیں جو پیسے سے نہیں خریدی جا سکتیں۔‘خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں کی گئی بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا تھا کہ ’ بلاول کی یہ تقریرایک نئی گراوٹ اور ہلکے پن کا مظاہرہ تھی۔‘زلفی بخاری نے لکھا کہ ’درحقیقت اس میں بلاول کابھی قصور نہیں، بلاول کے والدین نے بے پناہ لوٹ کھسوٹ سے مال جمع کیا، اگر یہ مال جمع نہ کرتے تو آج والد کی طرح سینما ٹکٹس بلیک کر رہا ہوتا۔‘

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *