بلاول بھٹو کا بڑا مطالبہ

کراچی ( ویب ڈیسک )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلے کیا گیا معاہدہ اسمبلی میں نہیں لایا گیا ، حکومت نے سڑکوں پر ایکشن لیا پھر کالعدم قرار دےدیا ، یہ ساری خرابی وزیر اعظم کی ہی پیدا کردہ ہے ، وہی ٹھیک کریں یا گھرجائیں ۔

نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ سڑکوں پر ایکشن سے لوگ جاں بحق ہوئے ، پانچ سو پولیس اہلکار زخمی ہوئے مگر وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں بیان نہیں دیا ،انہوں نے کسی بھی موقع پر قومی اسمبلی کو اعتماد میں نہیں لیا، اب وہ قومی اسمبلی کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *