بلاول بھٹو کا حیران کن بیان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ بدمزاج بوڑھاسینیٹ الیکشن میں ناکامی پر اپنا توازن کھوچکا ہے، ایک سینیٹ جیت کر ثابت کردیا کچھ ناممکن نہیں ۔اسلام آباد میں پی ڈی ایم رہنماﺅں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ملک میں

ڈھائی سال سے بائبرڈنظام چل رہاہے،سیاست بھی ایک آرٹ ہے ناممکن کو ممکن بنا دیتی ہے،غیرسیاسی سپورٹ سے ہر دروازے بندہوتے جارہے تھے ،ان کاکہناتھا کہ سیاسی انتقام کا نیاطریقہ کار ڈالا گیا،تین سال سے کٹھ پتلی حکومت چل رہی ہے نوازشریف اوربی بی نے چارٹر آف ڈیموکریسی بنایا تھا، دوسری طرف بدمزاج بوڑھا اپنا توازن کھوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک سینیٹ کی سیٹ نے پورے کو بے نقاب کردیا ہے، ایک سینٹ نے ثابت کردیا وزیراعظم قومی اسمبلی میں اکثریت کھو چکا ہے، اب تو صدر نے مان لیا عمران خان پارلیمانی اکثریت کھوبیٹھے ،آپ پارٹی کا جلوس پارلیمنٹ میں بلاتے ہیں ،یہ ثابت نہیں کر سکتے کہ آپ کے پاس پارلیمانی اکثریت ہے،پارلیمان اور عوام دونوں میں آپ کی سپورٹ نہیں ۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ کب اظہارعدم اعتماد پوگایہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی ،مولانا،نوازشریف اورزرداری ملکر پلان بناتے ہیں تو کٹھ پتلی فارغ ہوتے ہیں ،کٹھ پتلی فضل الرحمان ،نوازشریف اور زرداری کا مقابلہ نہیں کرسکتا،ہم بتائیں گے کٹھ پتلی اور سپیکر اور وزراعلیٰ کب تک عہدوں پر رہیں گے ،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نے محدود وقت میں بڑے فیصلے کئے ،عوام نے مسترد کردیااب قومی اسمبلی نے بھی مسترد کردیا،پارلیمنٹ کے باہر جوممبران کیساتھ ہوا اس کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے ،ہم سب جانتے ہیں یہ جمہوری پسند ہیں نہ یہ سیاستدان۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نوازشریف،زرداری اور فضل الرحمان کے کارکن ایسی روایت نہیں اپناتے، پیپلزپارٹی کا کارکن کسی خاتون پر ہاتھ نہیں اٹھاتا،ہمیں اس واقعے کی مذمت کرنا چاہیے،عمران خان نے اس واقعہ کی نہ مذمت کی اور نہ ہی افسوس کیا،انہوں نے کہاکہ پارلیمان میں کھڑے ہو کر مغلطات بکتے رہتے ہیں، وزیراعظم صاحب آپ کو گیلانی صاحب سے سیکھنا چاہیے تھا، عمران خان یوسف رضا گیلانی کی طرح اپنے ممبران کو عزت دیتے تو آج یہ نہ ہوتا ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.