بلاول بھٹو کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہو گئی ،

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم ٹوٹنے کا ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زر داری حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے جڑ گئے جو پیشکش بلاول کو ہوئی وہ ہمیں بھی ہوئیں

ہم نے قبول نہیں کی۔استعفوں کا آپشن پی ڈی ایم کے اعلامیہ میں موجود تھا ، پیپلز پارٹی ہماری بات مانتی تو آج یہ حکومت ختم ہو چکی ہوتی ہے، ہم بہت کچھ جانتے ہیں ، بہت کچھ ہمارے نوٹس میں آئے ،ہم محاذ نہیں کھولنا چاہتے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ کسی کا نام لئے بغیر کہاکہ جب آپ میں میر جعفر اٹھیں گے تو کچھ بھی فرق پڑے گا ، نام لینے کی ضرورت نہیں لوگ بہت ہوشیار سمجھ جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم نے بلاول ہی کو پی ڈی ایم کہنا ہے تو پھر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں کون کھیل رہا ہے ؟، پی ٹی آئی کا بریکٹ کون ہوا ہے ؟ ہم وہ سیاست نہیں کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے اعلامیہ میں استعفوں کا آپشن موجود ہے۔اس کا انکار کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم دونوں اتحادی ہیں جب ملکر کام کریں گے تو اثر ہوگا اور جب ہم تقسیم ہو جائیں گے تو اثر اور ہو گا ۔

Comments are closed.