
بلاول ہاؤس لاہور سے بڑی خبر
لاہور(ویب ڈیسک) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور انکے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کے درمیان صلح ہو گئی ہے ، مصطفیٰ نواز کھوکھر گزشتہ روز آصف زرداری کی ہدایت پر خصوصی طیارے سے لاہور پہنچے تھے ، جہاں بلاول ہاؤس میں انکے اور بلاول بھٹو کے درمیان بات چیت ہوئی
اور غلط فہمیاں دور کی گئیں ۔ اس بات چیت کے بعد مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ترجمان بلاول بھٹو کے عہدے سے استعفا واپس لے لیا ہے۔ اس صلح میں آصف زرداری نے مرکزی کردار ادا کیا۔