بلبلے سے شہرت پانیوالی عائشہ عمر

لاہور ( ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ’ عائشہ عمر ‘ اپنے منفرد انداز کے باعث شوبز انڈسٹری میں الگ پہچان رکھتی ہیں تاہم انہیں ڈراموں میں شہرت معروف کردار ’خوبصورت ‘ سے ملی ہے جو کہ انہوں نے ’ بلبلے ‘ میں نبھایا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی پاکستان میں بھاری تعداد میں فین فالونگ بھی ہے

جنہیں وہ انسٹا گرام پر جاری پیغامات کے ذریعے اپنے آنے والے پراجیکٹس اور رو ز مرہ کی زندگی کے حوالے سے بتاتی رہتی ہیں ۔ اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹا گرام پر کالے رنگ کے لباس میں نہایت بولڈ تصویر شیئر کی ہے ۔ اس تصویر کو جہاں بے حد پسند کیا جارہاہے وہیں اداکارہ کو سخت تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ ان کی ٹانگیں نظر آ رہیں جس کی وجہ سے ان کے چاہنے والوں کو یہ لباس مناسب نہیں لگا ۔حمیرا نامی ایک صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” عائشہ کیا ہو گیا ہے تمہیں یہ ، توبہ توبہ “۔سیکریٹ گرل نامی لڑکی نے انسٹاگرام پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” فیورٹ تھی میری ۔“نادیہ نامی صارف کا کہناتھا کہ ” شرم آنی چاہیے“۔جہاں اداکارہ کو سخت تنقید کا سامنا ہے وہیں ان کے چاہنے والے ان کے اس انداز کو بہت پسند بھی کر رہے ہیں ۔