بل گیٹس اور میلنڈا کی بیٹی شادی پر کل کتنا خرچہ آیا ؟

لندن (ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس کی شادی میں 20 لاکھ ڈالرز یعنی 34 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کا خرچ آیا۔بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس نے نیویارک میں اپنے مصری دوست سے شادی کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس جوڑے کی بڑی بیٹی جینیفر اپنے دیرینہ دوست نائل ناصر کے ساتھ ہفتے کے روز نیو یارک میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی۔عرب ویب سائٹ کے مطابق جوڑے نے پہلے ایک خفیہ مسلم تقریب کا انعقاد کیا جس میں والدین بھی شریک تھے۔بیٹی کی شادی کے موقع پر طلاق کو حتمی شکل دینے کے تقریباً تین ماہ بعد بل گیٹس اور میلنڈا کو پہلی بار اپنی بیٹی کی شادی کی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔27 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد رواں برس مئی میں راہیں جدا کرنے والا جوڑا بیٹی کی خوشی میں شامل ہوا اور اس کے ساتھ ساتھ دکھائی دیا۔دوسری جانب مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس اور اُن کی سابقہ اہلیہ میلنڈا گیٹس نے بیٹی جینیفر کی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹس شیئر کی ہیں۔بِل گیٹس نے بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ اپنی خوشی کے اظہار کیلئے میرے پاس الفاظ ختم ہوگئے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ’جین اور نائل ، یہ الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے کہ مجھے آپ کی شادی کے دن آپ دونوں کو خوش دیکھ کر کتنی خوشی ہوئی۔بِل گیٹس نے لکھا کہ ’مجھے آپ دونوں پر بہت فخر ہے کہ آپ نے اپنی زندگی میں اب تک جو کچھ کیا ہے اور ہر وہ کام جو آپ اپنے مستقبل میں ساتھ مل کر کریں گے۔‘دوسری جانب بِل گیٹس کی سابقہ اہلیہ نے بھی بیٹی کی شادی کی تقریب کی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے ہم نے ساتھ مل کر بیٹی کی شادی کا جشن منایا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس خاص دن کے لیے محفوظ طریقے سے جمع ہونے کا راستہ تلاش کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بِل گیٹس اور میلنڈا کی بڑی بیٹی جینیفر اپنے دیرینہ دوست نائل ناصر کے ساتھ ہفتے کے روز نیو یارک میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

Comments are closed.