بل گیٹس کی تہلکہ خیز پیشگوئی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ایک بار پھر دنیا کو خبردار کیا ہے کہ کرونا کے بعد آنے والی وبائیں کہیں زیادہ خطرناک اور جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کرونا قدرتی وبا ہے اور خوش قسمتی سے اموات کی شرح بھی کم ہے۔

ا نہوں نے کہا کہ اگلی وبائیں قدرت کے ساتھ حیاتیاتی شدت پسندی سے بھی آ سکتی ہیں۔بل گیٹس نے پانچ سال قبل کہا تھا کہ وبا پوری دنیا پھیل سکتی ہے کیوں کہ تمام ممالک آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔مائیکرو سافٹ کے بانی نے یہ بھی کہا تھا کہ ہوسکتا ہے اگلی صدی میں بیماری قدرتی طور پر پھوٹے یا بطور ہتھیار استعمال کی جائے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.