بناؤ سنگھار کی شوقین شرمیلا فاروقی کا حیران کن بیان

کراچی (ویب ڈیسک) نامور خاتون سیاستدان اور پی پی رہنما و رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپنی دلکش تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہیں موسمِ سرما پسند نہیں ہے۔مختلف سرگرمیوں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرنے

والی پی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔شرمیلا فاروقی کی اس دلکش تصویر میں اُنہوں نے مرون رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جوکہ ویلوٹ یعنی شنیل کا لگ رہا ہے۔تصویر میں شرمیلا فاروقی بےحد حسین لگ رہی ہیں اور پی پی رہنما کی جیولری اُن کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔شرمیلا فاروقی نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُنہوں سردیوں کا موسم پسند نہیں ہے اور اس موسم میں اُنہیں تیار ہوکر گھر سے باہر جانا بھی بالکل اچھا نہیں لگتا کیونکہ باہر ٹھنڈ بہت ہوتی ہے۔‘پی پی رہنما نے کہا کہ ’مگر جب آپ کے کسی قریبی دوست کی شادی ہو تو پھر آپ کو اس موسم میں بھی تیار ہوکر باہر لازمی جانا ہوتا ہے۔‘شرمیلا فاروقی کی اس دلکش تصویر کو انسٹاگرام صارفین کی جانب سے اس قدر پسند کیا جارہا ہے کہ اُنہوں نے پی پی رہنما کے لیے تعریفوں کے پُل باندھ دیے ہیں۔واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی کی شادی 2015 میں ہوئی تھی، شادی کی تقریب میں اس وقت کے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت وفاقی اور صوبائی وزراء نے شرکت کی تھی۔شرمیلا فاروقی کے ہاں سال 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ’حسین‘ ہے۔

Comments are closed.