بنی گالہ اور وزیراعظم ہاؤس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترکی کا گروپ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ ان شعبوں میں تعاون کے سلسلے میں اسلام آباد میں تقریب ہوئی جس کا اہتمام عمارت گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین شفیق اکبر نے اسلام آباد میں کیا جب کہ تقریب میں ترکی کے معروف کاروباری گروپ کے عہدیدار ،

اسپین کے مندوبین اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ شفیق اکبر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر اور متعلقہ شبعوں میں بہت صلاحیت ہے۔ ترک کمپنی کے عہدیدار مصطفی ساک نے کہاکہ ترکی کی کمپنیوں کی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ شراکت مزید معاون ہوگی، پاک ترک دوستانہ تعلقات اور مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ترکی ترجیحاتی معاہدے پر بات کر رہے ہیں جس سے ٹرانسپورٹ، ٹیلی کمیونکیشن، مینو فیکچرنگ، سیاحت اور دیگر صنعتوں میں دو طرفہ تجارت بڑھے گی۔ تقریب سے وفاقی وزیر حماد اظہر، شہریار آفریدی، معاون خصوصی عثمان ڈارنے بھی خطاب کیا جب کہ ترکی کے سفیر، معاون خصوصی ذو الفقار بخاری اور متعدد شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *