بورے والا میں افسوسناک واقعہ

لاہور (ویب ڈیسک) بورے والا میں لڈن روڈ پر نواحی گاؤں 463 ای بی کے قریب مسافر کار تیز رفتاری کی باعث ٹرک کے نیچے جا گھسی، حادثے میں کار میں سوار 8 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق افراد میں 2 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں، جاں بحق افراد کو

مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ لڈن روڈ پر نواحی گاؤں 463 ای بی کے قریب پیش آیا ہے جہاں مسافر کار تیز رفتاری کے باعث ٹرک کے نیچے جا گھسی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔مقامی پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، کار میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کہ لڈن سے لاہور جا رہے تھے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کار ڈرائیور محمد جہانگیر ولد فیاض احمد موضع علی الدین لڈن، شہریار، مہوش زوجہ محمد عمران، احمد ولد جہانگیر عمر 4 سال، علی ولد جہانگیر عمر 7 ماہ، ماریہ دختر جہانگیر عمر 6 سال، سوہا اور بلو کے ناموں سے ہوئی ہے۔۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *