بڑا اعلان ۔ دنیا دنگ رہ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) برطانیہ کا کہناہے کہ وہ تالبان حکومت کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں ، برطانوی وزیر دفاع بین والیس کا کہنا ہے کہ اگر تالبان نے افغانستان کا اقتدار سنبھال لیا تو برطانیہ ان کے ساتھ کام کرے گا، تاہم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی صورت میں ان کے ساتھ

تعلقات کے حوالے سے نظر ثانی کی جائے گی۔برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے روزنامہ ٹیلی گراف کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا،”حکومت کی باگ ڈور خواہ جس کسی کے بھی ہاتھ میں ہو، اگر وہ بعض بین الاقوامی ضابطوں کی پاسداری کرتی ہے تو برطانوی حکومت اس کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔” انہوں نے تاہم متنبہ کیا،”اگر وہ (تالبان) انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں تو برطانیہ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے گا۔“

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *