بڑا الزام لگا دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ عمران خان نے عہدہ اور اختیارات کا استعمال کرکے گھر ریگولرائز کرایا، غیر قانونی گھر ریگولرائز کرانے والے سی ڈی اے افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے احتساب عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف وہ شخص کیس بنا رہا ہے جس نے سی ڈی پر دباؤ ڈال کر بنی گالہ سے غیرقانونی تعمیر کو قانونی تعمیر میں تبدیل کیا، عمران خان نے سینکڑوں غریبوں کے گھر غیرقانونی قرار دیکر گرا دیئے۔عمران خان کا گھر غیر قانونی طور پر ریگولرائز کرنے والے سی ڈی اے کے افسران کیخلاف کارروائی ہو گی،بنی گالہ کا این آر او لینے والوں کو معاف نہیں کرینگے،زون تھری میں آنے والی جگہ کو زون فور میں ڈال کر قانونی کروا لیا گیا، عمران خان نے اپنے عہدہ اور اپنے اختیارات کا استعمال کر کے گھر ریگولرائز کرایا، نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے۔

Comments are closed.