بڑا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آصف زرداری نے پی ڈی ایم تحریک کے حوالے سے نواز شریف اور فضل الرحمان سے فون پر رابطہ کر لیا ، سابق صدر نے دونوں رہنماؤں کو کہا کہ سینیٹ الیکشن سے قبل استعفے نہ دیئے جائیں۔استعفوں کے معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے

میاں نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے سامنے اپنا موقف رکھا کہ کہ سینیٹ الیکشن سے قبل استعفے نہ دیئے جائیں، ہم ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے حق میں بھی نہیں، پی ڈی ایم مل کر سینیٹ الیکشن لڑے تو 15 سے زائد نشستیں حاصل کرسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے زرداری کے موقف سے اختلاف کیا۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم استعفے دے دے تو سینیٹ الیکشن کروانا مشکل ہوگا۔ فضل الرحمان نے جواب دیا کہ اس معاملے کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں حل کریں گے۔ آصف زرداری کے مطابق پیپلزپارٹی سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لینے پر متفق ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *