بڑا فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تازہ ترین خبروں کے مطابق سینیٹ کے قبل از وقت انتخابات کرانے کے ایشو پر پی ٹی آئی اور متحدہ قومی موومنٹ ایک پیج پر آگئے ہیں ۔ کل وزیرِ اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ سینیٹ انتخابات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ایم کیو ایم کے اراکین

کی طرف سے سینیٹ انتخابات میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ دوسری جانب اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے اجازت دی تو سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے کرائیں گے۔ اس سے ووٹوں کی خرید و فروخت اور دھاندلی ختم ہو گی اور شفافیت آئے گی۔شیخ رشید کا کہناتھاکہ عمران خان نے اپنے 20 اراکین کو ووٹوں کی ہیراپھیری پر چارج شیٹ کیا تھا‘پیسوں کی ہر کسی کو ضرورت ہوتی ہے اور ایسے موقع پر ووٹ بک جاتے ہیں ۔تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ 65 اراکین وہاں تھے اور اگلے کمرے میں گئے تو وہ 50 ہی نکلے لہٰذا اس معاملے پر گیند سپریم کورٹ میں ہے۔

Comments are closed.