بڑی پیش رفت :

لاہور(ویب ڈیسک ) گجرپورہ موٹروے پر خاتون سے ہونیوالے کے واقعہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے قانون نافذ کرنے والوں کو جنگل سے دوران کھوج نئے شواہد مل گئے ہیں ۔ نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کو جنگل میں سرچ کے

دوران خاتون سے چھینی گئی طلائی انگوٹھی اور گھڑی مل گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون سے قیمتی اشیاء ہتھیانے کے بعدملزمان اسے کھائی میں لے گئے تھے، انہوں نے خاتون سے ایک لاکھ نقدی اور زیورات لوٹے تھے، انگوٹھی اور گھڑی مجرموں کے فرار کے دوران گرنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق تفتیشی اہلکاروں کو دن کی روشنی میں چھینی ہوئی اشیاءملیں جنہیں فنگر پرنٹ تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اس فعل کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کے ساتھ بچوں کے سامنے غلط حرکت کر ڈالی ۔ ایف آئی آر کےمطابق گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون رات کو تقریباً ڈیڑھ بجے اپنی کار میں اپنے دو بچوں کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالہ واپس جا رہی تھی کہ رنگ روڈ پر گجر پورہ کے نزدیک اسکی کار کا پیٹرول ختم ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ طبی معائنے میں یہ الزام سچ ثابت ہوا ہے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.