بڑی گرفتاری

لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ انسداد بدعنوانی پنجاب نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی رضوان گل کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد بدعنوانی نے بہن کو جائیداد سے محروم کرنے پر ن لیگ کے سابق ایم پی اے کو سرگودھا سے گرفتار کیا،

متعلقہ ادارے نے دیگر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ محکمہ انسداد بدعنوانی سرگودھا نے شمع بی بی کی درخواست پر رضوان گل کو گرفتار کیا۔ ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور بھائی تبریز گل نے 1990 میں بہن کی جائداد ہتھیا لی تھی۔ علاوہ ازیں دو سابقہ سب رجسٹرار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ انسداد بدعنوانی پنجاب نے ن لیگ کے رہنما اور سابق میئرسرگودھا اسلم نوید کو گرفتار کیا۔ ان پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ اسلم نوید سمیت ٹی ایم اے سرگودھا اور محکمہ ریونیو کے 7افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دیگر قانونی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *