بڑے صوبے کا بڑا اعلان

کراچی(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے آئندہ سال جنوری میں بھی تعلیمی ادارے نہ کھلنے کا اشارہ دے دیا ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال دیکھ کر نظر آرہا ہے کہ اسکولز جنوری میں بھی نہیں کھولے جا سکیں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ اس سال کوئی طالب علم بغیر امتحان پاس نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

Comments are closed.