بھارتی اداکارہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا

ممبئی(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کے عشق میں مبتلا رہنے والی بالی وڈ اداکارہ و ماڈل گرل عرشی خان ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرشی خان کی گاڑی کو حادثہ نئی دہلی کے علاقے مالویہ نگر میں پیش آیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ

حادثے کے وقت عرشی خان گاڑی میں موجود تھیں اور انہیں زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق عرشی خان ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور سینے میں درد کی شکایت ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں گاڑی تباہ ہوگئی تاہم گاڑی کے ائیربیگ کھلنے کے باعث اداکارہ محفوظ رہیں اور کم چوٹیں آئیں۔واضح رہے کہ ماضی میں عرشی خان شاہد آفریدی کے عشق میں مبتلا بھی رہی ہیں اور کئی بار ویڈیوز میں شاہد آفریدی سے اپنی محبت کا اظہار بھی کر چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *