بھارتی خاتون کرکٹر متھالی راج نے حیران کن ریکارڈ قائم کر ڈالا

لکھنو(ویب ڈیسک) متھالی راج ون ڈے انٹرنیشنل میں 7 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنیو الی دنیا کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں۔متھالی راج نے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ سے جاری ہوم سیریز کے چوتھے میچ میں انجام دیا، بھارتی کپتان کیریئر کے 213 ویaں میچ میں 7 ہزار کا ہندسہ عبور کرنے میں

کامیاب ہوئیں، 1999 میں ڈیبیو کرنے والی متھالی اس سے قبل 6 ہزار رنز مکمل کرنے والی بھی دنیا کی پہلی خاتون کرکٹر بنی تھیں۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر انگلینڈ کی شارلوٹ ایڈورڈز 5992 رنز کے ساتھ موجود ہیں تاہم وہ 2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکیں۔ متھالی نے اس مقابلے میں 71 بالز پر 45 رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔

Comments are closed.