بھارتی فوج کی 43 سالہ خاتون کرنل

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی فوج کی 43 سالہ خاتون لیفٹیننٹ کرنل نے خود موت کو سینے سے لگا لیا ، بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پونے میں 43 سالہ خاتون لیفٹیننٹ کرنل پراسرار طور پر بے جان حال میں پائی گئیں جن کے خود موت کو سینے سے لگانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون افسر کا تعلق اترکھنڈ سے تھا اور وہ تین ماہ کی ٹریننگ کے لیے جے پور آئی تھیں، ان کی شادی بھی کرنل سے ہوئی تھی جس کے بعد ان کے اپنے شوہر سے طلاق کے معاملات چل رہے تھے۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہےکہ خاتون نے گھریلو تنازعات کے باعث موت کو سینے سے لگا لیا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کے پاس سے کوئی اعترافی نوٹ نہیں ملا تاہم ان کے پاس سے ان کے والد کا ایک پرانا خط ملا ہے ۔واضح رہے کہ خاتون کے والد خود بھی ریٹائرڈ فوجی ہیں۔

Comments are closed.