بھارتی کرکٹر ایشون کی نظر میں بہترین پاکستانی کھلاڑی کون ہے ؟ جانیے

لاہور (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹرز روی چندر اشون نے پاکستانی کرکٹرز کی کھل کر تعریف کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔بھارتی کرکٹر سے حال ہی میں ایک سوال و جواب کے سیشن میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں پسندیدہ کھلاڑیوں کے حوالے سے پوچھا گیا جس کا انہوں نے تفصیلی جواب دیتے ہوئے پاکستان

میں کرکٹ کے بے پناہ ٹیلنٹ کا اعتراف بھی کیا۔روی چندر اشون نے انکشاف کیا کہ میں کافی عرصے سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو فالو کررہا ہوں اور بلاشبہ وہ ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور اپنی ہر نئی اننگ میں بہترین فارم میں ہوتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے پاس ہمیشہ باصلاحیت کرکٹرز رہے ہیں اور اب بھی ان کے پاس بے شمار باصلاحیت کرکٹرز موجود ہیں۔

Comments are closed.