بھارت نے پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری کر دیے یا نہیں ؟

کراچی(ویب ڈیسک) بھارتی حکومت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم اور صحافیوں کو بھارت میں اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔قبل ازیں پاکستان نے بھارتی حکومت سے پاکستانی ٹیم، صحافیوں اور شائقین کے ویزوں کی تحریری ضمانت مانگی تھی۔دو ہفتے پہلے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کو

اس بارے میں آخری ڈیڈ لائن دی تھی۔جمعے کو بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی صحافیوں کو بھی ویزے جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے البتہ پاکستانی کرکٹ شائقین کو ویزے دینے کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے ایپیکس کونسل کو ویزوں کے متعلق بتا دیا ہے۔بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی ایپیکس کونسل کی میٹنگ جمعے کو ہوئی تھی۔بھارت اپنے9شہروں میں ٹورنامنٹ کرانا چاہتا ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات منتقل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی کونسل میٹنگ میں ویزہ دینے کی ‏منظوری سے متعلق باضابطہ اطلاع دی گئی۔ بھارت میں ٹی 20 ورلڈکپ کیلئےپاکستانی صحافیوں کوبھی ویزے دیئےجائینگے البتہ پاکستانی ‏شائقین کیلئے ویزوں سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *