بھارت کے مشہور فلمی خاندان کی ایک خاص بات کیا ہے ؟

لاہور (ویب ڈیسک) کپور خاندان کی پانچویں نسل کرشمہ، کرینہ اور رنبیر کپور ہیں۔اس نسل کا آغاز رندھیر کپور کی بڑی بیٹی کرشمہ کپور سے ہوا۔ فلم انڈسٹری میں کرشمہ کپور کی اینٹری نے تہلکہ مچا دیا تھا۔ ببیتا اور نیتو سنگھ سمیت جن ادکاراؤں نے کپور خاندان میں شادی کی وہ بطور

مرکزی اداکارہ دوبارہ سلور سکرین پر نظر نہیں آئیں اس لیے یہ رائے قائم ہو گئی کہ شاید کپور خاندان اپنی خواتین کو فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔نامور مضمون نگار طاہر سرور میر اپنے ایک آرٹیکل میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔یہ رائے اس وقت غلط ثابت ہوئی جب کرشمہ کپور لانچ ہوئیں۔ وہ ایک باصلاحیت اداکارہ تو تھیں ہی مگر اُنھوں نے ڈانس میں بھی مادھوری جیسی اداکارہ کو ٹف ٹائم دیا۔انھوں نے 60 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے جن میں سے زیادہ تر فلمیں کامیاب رہیں۔اب وہ مختلف ریئلیٹی شوز میں جج کے فرائض انجام دیتی نظر آتی ہیں۔ کرشمہ کے بعد ان کی چھوٹی بہن کرینہ کپور رفیوجی فلم میں جلوہ گر ہوئیں۔سال 2000 سے لے کر تاحال ان کا شمار صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ بالی وڈ کی ان چند مرکزی اداکاراؤں میں شامل ہیں جن کی شادی کے بعد بھی باکس آفس پوزیشن متاثر نہیں ہوئی۔رشی کپور کے بعد ایک طویل عرصے تک شائقین کو کپور خاندان کے کسی ہیرو کا انتظار ہوا، اور یہ انتظار رنبیر کپور کی اینٹری پر ختم ہوا۔رنبیر کپور کی صلاحیتوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ اپنے تمام بڑوں کا فیوژن ہیں۔ ان کا شمار موجودہ دور کے کامیاب ترین ادکاروں میں ہوتا ہے۔کپور خاندان کی پانچ نسلوں میں ایک سے بڑھ کر ایک کامیاب اداکار اور فلم میکر آئے لیکن کوئی بھی شو مین کے قد تک نہیں پہنچ پایا۔اس اداکار خاندان کی قسمت بھی تقدیر نے کیا خوب لکھی ہے ۔ (بشکریہ : بی بی سی )

Comments are closed.