بینظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو کا حیران کن بیان

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور اسلامی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کے ہزارہ برادری سے متعلق گزشتہ روز دیے گئے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔فاطمہ بھٹو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ

’جمہوریت میں، ریاست کے سربراہ عوام کے خادم کی حیثیت سے اپنے کردار پر قابض ہوتے ہیں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’عوام کی خدمت کرنا اعزاز کی بات ہے جبکہ وزیر اعظم یہ کہتے ہیں کہ مظلوم اور غم سے دوچار خاندانوں نے اپنے مطالبے سے اُنہیں پریشرائز ‘ کا احساس دلایا ہے۔‘فاطمہ بھٹو نے کہا کہ ظلم کا نشانہ بننے والے افراد کو غمزدہ اور دُکھی کرنا ہی عمران خان کی نااہلی کو ظاہر کرتا ہے۔‘اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہمدردی، سیاسی ذہانت کے برعکس ہوتی ہے اور یہ ہر ایک کے لیے دستیاب ہونی چاہیے۔‘فاطمہ بھٹو نے مزید کہا کہ ’جو خود سے باہر کی دنیا کی پرواہ کرتا ہے کہ وہ اس پر عمل کریں۔‘

Comments are closed.