بینظیر بھٹو کے مزار پر بڑا دعویٰ کردیا گیا

سکھر (ویب ڈیسک) جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے آج پشت پناہ ہاتھ کھینچ لیں عمران حکومت ختم ہو جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ 

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہمارا واسطہ جن حکمرانوں سے پڑا ہے، کاش وہ منتخب ہوتے، بیساکھیوں پر کھڑے نہ ہوتے، ایسا بزدل حکمران زندگی میں کبھی نہیں دیکھا، پارلیمنٹ میں بھی اکثریت نہیں، معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔پالیسیوں سے غریب کی چیخیں نکل گئی ہیں، سرمایہ دار، صنعت کار بھاگ رہے ہیں، انکی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک کھوکھلا ہوگیا ہے، جمہوریت کی بات کرتے ہیں، شرماتے بھی نہیں، مسلسل دن رات انکے وزراء اپوزیشن کی کردار کشی کررہے ہیں۔اس سے بھی کام نہیں بنتا تو نیب کو استعمال کرتے ہیں، نیب کے کالے قوانین ہم نے روز اول سے تسلیم نہیں کئے، آج بھی سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالنے، انتقام لینے کیلئے استعمال کئے گئے کالے قوانین کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔ نیب کے نوٹس آئے تو ہم نیب کے دفتر یا وزیر اعظم آفس چکر نہیں لگائینگے۔

Comments are closed.