بینظیر والا کارڈ کہاں گیا ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) احساس سنٹر کے دورے کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک سادہ لوح خاتون نے وزیر اعظم سے بینظیر انکم سپورٹ اور احساس پروگرام میں فرق پوچھ لیا۔خاتون نے وزیر اعظم سے کہا کہ بینظیر والا کارڈ اب کیوں نہیں آتا، اس میں پیسے نہیں آتے۔ اس پر

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بینظیر والا نہیں بلکہ احساس کارڈ ہے جو ہم نے شروع کیا ہے۔اس دلچسپ صورتحال میں احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر فوری طور پر میدان میں اتریں اور خاتون کو بتایا کہ اس کا نام اب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکال کر احساس پروگرام میں
شامل کیا جاچکا ہے۔وزیر اعظم اور سادہ لوح خاتون کے اس دلچسپ مکالمے کی ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہور ہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *