بینکر ظفر مسعود کو وزیراعظم عمران خان نے بلا کر کیا کہا؟

کراچی (ویب ڈیسک) فضائی حادثے میں بچ جانے والے بینکار ظفر مسعود نے کہا ہے کہ ایک دِن وزیراعظم عمران خان نے بلا کر پوچھا تھا کہ آپ پر کوئی سیاسی دباؤ تو نہیں ہے؟۔ مجھ پر آج تک کسی نے بھی سیاسی دباؤ ڈال کر کام نہیں لیا۔ اِن خیالات کا اظہار

اُنہوں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ظفر مسعود کا مزید کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کے وقت میرے اندر سے آواز آئی تھی کہ تم بچ جاؤ گے۔ 50 سال کا ہوگیا ہوں، ابھی شادی کرنا باقی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ جب تک عشق ناکام نہ ہو وہ عشق نہیں ہوتا۔ دیگر دلچسپ سوال و جواب بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں۔ معروف بینکار ظفر مسعود کا تفصیلی انٹرویو اتوار کی شام 7 بجکر5 منٹ پر نشر ہوگا۔

Comments are closed.