بین الاقوامی تنظیم نے کشمیر ایشو پر بھارت کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم نے او آئی سی کے 47 ویں اجلاس میں پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد کو منظو رکرتے ہوئے کشمیر ایشو پر بھارت کیخلاف اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق او آئی سی قرار د متفقہ طور پر منظور کیے جانے کے بعد گزشتہ روز

کشمیر کے حق میں اعلامیہ جاری کر دیا ،اوآئی سی کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،بھارتی وزیر خارجہ نے اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے او آئی سی اعلامیہ کیخلاف منی پروپگینڈا شروع کر دیا ،ان کا کہناتھا کہ بھارت دنیا کو واضح کر چکا ہے کہ کشمیر ایشو ہمارا اندرونی معاملہ ہے ،ہم بیرونی مداخلت کو یکسر مسترد کر تے ہیں ۔مبصرین کا کہنا ہے او آئی سی کا کشمیر کے حق میں اعلامیہ بھارت کی سب سے بڑی شکست ہے ،اس سے قبل بھارت ہمیشہ سعودی عرب پر دبائو ڈلوا کر کشمیر ایشو کو او آئی سی ایجنڈے سے نکلوا دیتا تھا یہ پہلی دفعہ ہے جب پاکستانی قیادت کی کاوشوں کی وجہ سے کشمیر ایشو کو مین ایجنڈے کے طور پر او آئی سی کے اجلاس میں پیش بھی کیا گیا اور باقاعدہ کشمیر کے حق میں قرار داد کو منظور کروایا گیا .بھارت نے اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے او آئی سی تنظیم کے فیصلے کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک ملک پاکستان کی وجہ سے بھارت کیخلاف بیانیہ افسوسناک بات ہے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.