بیٹی کی پیدائش کے بعد وزن میں بے تحاشا اضافہ : نیہا دھوپیا اب کیسی دکھائی دیتی ہیں ؟ مداح حیران رہ گئے

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا نے 2018 میں بیٹی کی پیدائش کے بعد بڑھنے والے وزن کو محض آٹھ ماہ جسم سے ’ اتار ‘ پھینکا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کے گھر 2018 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کے باعث اداکارہ کا وزن 25 کلو

تک بڑ ھ گیا تھا تاہم حال ہی میں اداکارہ نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ اس دوران ان کا اچھا خاصا وزن بڑھ گیا تھا، شوہر نے ان کا بہت ساتھ دیا ہے، وزن بڑھنے کے بعد انہیں بہت فیٹ شیمنگ کا سامنا کرنا پڑا اور لوگ کہتے تھے ان کی زندگی اور کیرئیر اب رک گیا ہے۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاو¿ن کے دوران انہوں نے 8 ماہ میں 21 کلو وزن کم کیا ہے۔خیال رہے کہ اداکارہ نیہا دھوپیا بھارت کے مقبول ایڈوینچرس شو روڈیز کا حصہ ہیں اور وہ اپنے ایک پوڈ کاسٹ ‘نو فلٹر نیہا’ کی بھی میزبانی کرتی ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *