بیچارے پولیس والے:

ملتان (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے روٹ پر پولیس وین خراب ہونے پر ایس ایچ او سمیت تین اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ڈیرہ غازیخان سے ملتان آرہے تھے کہ گیلانی فلائی اوور کےقریب پولیس وین پنکچر ہوگئی، وزیراعلیٰ کے روٹ پر پولیس کی خراب وین دیکھ کر وزیراعلیٰ کے سکواڈ نے

آر پی او سید خرم علی شاہ کو شکایت کی جس پر آر پی او نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او شاہ شمس رائے اکرم، اے ایس آئی بلال اور ڈرائیور کو معطل کردیا۔ تھانے کی وین ملزمان کو میڈیکل چیک اپ کیلئے نشتر ہسپتال لیکر جارہی تھی، گاڑی خراب ہونے پر اے ایس آئی بلال ملزمان کو پرائیویٹ گاڑی میں لیکر گیا اور خراب وین میں ڈرائیور موجود تھا، سی پی او نے تھانہ شاہ شمس سے خراب گاڑی کی رپورٹ طلب کرلی۔

Comments are closed.