بیچارے کا قصور کیا تھا ؟

لاہور (ویب ڈیسک )سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون زمین پر بیٹھے نوجوان کے کھنے سینک رہی ہے ۔ یہ کوئی بدتمیزی کے بعد آنے والا رد عمل نہیں ہے بلکہ یہ عورت اس کی شخص کی بیوی ہے ۔تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو لاہور کے پوش علاقے

ڈیفنس میں واقع کسی کیفے کی ہے جہاں یہ نوجوان ایک غیر لڑکی کے ساتھ بیٹھ کر گپیں ہانک رہا تھا اور ممکنہ طور پر وہ اس کی محبوبہ تھی ، اس بارے میں جب اس نوجوان لڑکی کو معلوم ہوا تو وہ موقع پر پہنچ گئی اور شوہر کو غیر لڑکی کے ساتھ دیکھ کر آپے سے باہر ہو گئی اور اس نے اپنے زندگی کے ساتھی پردھاوا بول دیا ۔ ویڈیو میں پینٹ شرٹ میں ملبوس یہ لڑکی مسلسل اپنے شوہر کی ایسی تیسی پھیرتے دکھائی دے رہی ہے جبکہ اس کے پیچھے کھڑا ایک شخص اسے ممکنہ طورپر روکنے کی کوشش بھی کرتا ہے لیکن وہ کسی صورت بھی اپنا غصہ ٹھنڈا نہیں ہونے دے رہی ہے ،زمین پر بیٹھا شخص مسلسل معافی کی دہائیاں دے رہے اور کہہ رہاہے کہ میں آئندہ ایسا نہیں کروں گا، لڑکی کہتی ہے کہ میں نے تم پر اعتماد کیا تھا لیکن تم نے سارا بھروسہ خاک میں ملا دیا ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *