بے شک عزت اور ذلت اللہ کے اختیار میں ہے : فرانسیسی صدر میکرون کو شہری نے تھپڑ رسید کردیا ؟ وجہ حیران کن

پیرس (ویب ڈیسک ) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو جنوب مشرقی علاقے ڈروم کے دورے کے دوران ایک شخص نے تھپڑ رسید کر دیا، مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر کو تھپڑ رسید کرنے کے واقعے کے سلسلے میں دو افرد کو حراست میں لے لیا گیا -صدر میکرون ڈروم میں رسٹوراں مالکان اور طلباء

سے ملاقات کر رہے تھے واقع کے فورا بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر میکرون اپنے حامیوں سے ملنے بیریئر کی طرف بڑھے تو ایک شخص نے آگے بڑھ کر انہیں تھپڑ رسید کر دیا ،سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منگل کو صدر میکرون ویلانس شہر کے ایک علاقے میں موجود تھے جب ان کی جانب سے شہریوں کو روکنے کے لیے قائم ایک رکاوٹ کے قریب جانے پر یہ واقعہ پیش آیا۔یہاں سبز رنگ کی شرٹ میں ملبوس ایک شہری نے انھیں تھپڑ رسید کیا اور اس کے فوراً بعد اہلکار میکرون کو بچانے کے لیے وہاں پہنچ گئے۔ یہ اہلکار فرانسیسی صدر کو وہاں سے واپس کھینچ لیتے ہیں۔فرانس میں مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس واقعے کے بعد دو شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *