تاجی کھوکھر انتقال کر گئے

 راولپنڈی (ویب ڈیسک)خبروں کے مطابق راولپنڈی کی مشہور شخصیت اور قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر محمد نواز کھوکھراورسابق صدر آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی حاجی امتیاز علی المعروف تاجی کھوکھر طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں ۔ مرحوم راولپنڈی کے سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر کے بھائی،

بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرکے چچاتھے انہیں سیاسی اور مذہبی حلقوں میں خاص مقام حاصل رہا سیاسی خاندان سے تعلق ہونے کے باعث انھیں مقدمات کاسامنا کرتے ہوئے اسیری کی زندگی گزارنی پڑی تاہم کچھ عرضہ قبل وہ ضمانت پر قید خانے سے گھر منتقل ہو ئے تھے تاجی کھوکھر کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی جڑواں شہروں سے سیاسی عمائدین و دیگر لوگوں کی بڑی تعدادکھوکھر ہاؤس کرال چوک پہنچ گئی جہاں تاجی کھوکھر کی نماز جنازہ ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں مسلم لیگ ن مرکزی رہنما راجہ ظفر الحق پاکستان پپلز پارٹی کے رہنما زمرد خان سمیت مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *