تاریخی اور ریکارڈ سرمایہ کاری کی خوشخبری سناد ی گئی

لندن (ویب ڈیسک) ورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے در کھول دئیے ہیں اور بیرونی سرمایہ کاروں کو تاریخی مراعات اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری

سے کاروبار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں۔ انہوں نے یہ بات یو کے پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام ورچوئل انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ فورم 20ٹوئنٹی کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ موڈریٹر کے فرائض کونسل کے جنرل سیکرٹری عطاالحق نے سر انجام دئیے۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے بعد اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کی برآمدات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششیں خوش آئند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے پاکستان میں ضلعی سطح پر اوورسیز کمیشن قائم ہیں اور خصوصی عدالتی ٹریبونلز بھی تشکیل دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان میں باہمی تجارت کو ہر سطح پر فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے حکومت نے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر صوبائی حکومت نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں اور اسپیشل اکنامک زونز قائم کیے جا رہے ہیں۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ اس وقت تک بے شمار عالمی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جس سے بڑے انڈسٹریل یونٹ قائم ہوں گے۔ فیصل آباد کے انڈسٹریل ایسٹ مینجمنٹ کمپنی سربراہ میاں کاشف اشفاق نے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے مہیا کی گئی سہولیات اور شروع کے منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں غیر کمپنیاں پاکستان کا رخ کر رہی ہیں۔ یو کے پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین ایمبیسڈر جاوید ملک نے کہا کہ ہمارا مطمع نظر یہی ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں ہر ممکن اضافہ کیا جائے اور اس مقصد کے لیے کونسل نے یہ پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.