تازہ ترین اطلاعات

کراچی(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، انہوں نے اپنا استعفیٰ سیکرٹری سندھ اسمبلی کوجمع کروا دیا ہے۔استعفیٰ جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ ان کے مستعفی ہونے میں کوئی اور بات نہیں نہیں،

اس مرتبہ بھی میں نے خود استعفیٰ دیا۔ میری ذمہ داری کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔ان کا کہنا تھا میں پی ٹی آئی کا بانی رکن ہوں۔ استعفیٰ کی کچھ وجوہات وقت آنے پر سامنے لاؤں گا۔ میں اختلافات پارٹی کے اندر رہ کر کرنے کا عادی ہوں۔فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سب سے پہلے پارٹی فنڈز اور اثاثے ظاہر کیے۔ تحریک انصاف نے موروثی سیاست پر کاری ضرب لگائی ہے۔ میں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو کہوں تو میرے ساتھ کھڑے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کا سندھ اسمبلی میں کردار آمرانہ ہے۔ چارٹر آف ڈیموکریسی کے تحت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کا حق تھا۔فردوس شمیم نے نئے اپوزیشن لیڈر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ ہم نے ایم کیو ایم سے بہتر اپوزیشن کی۔ ایم کیو ایم کبھی حکومت میں تو کبھی اپوزیشن میں ہوتی تھی۔ ایم کیوایم کمپرومائز تھی۔

Comments are closed.