تازہ ترین تصاویر آپ کو حیران کر دیں گی

نیویارک (ویب ڈیسک)پاپ میوزک کے کنگ مائیکل جیکسن کی اکلوتی بیٹی پیرس جیکسن کا پہلا میوزک البم ‘wilted’ ریلیز ہوگیا۔مائیکل جیکسن اسٹائل کے برعکس دھیمے سْروں کی موسیقی پر مشتمل گیارہ گانوں کے البم کو زیادہ پذیرائی نہ مل سکی۔اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے

پیرس جیکسن کا کہنا ہے کہ جب وہ بڑی ہورہی تھیں تو موسیقی میں ان کا رجحان موٹاؤن سے کلاسیکل تھا۔ انھوں نے بتایا کہ اپنی پہلی البم کے لیے انھوں نے اپنے رجحان کے متبادل اور روایتی میوزک کا انتخاب کیا ہے۔ کنگ آف پاپ کی 22 سالہ بیٹی نے ناقدین سے متعلق کہا کہ اگر آپ البم کو پسند نہیں کرتے کوئی بات نہیں، اپنی البم دوسروں کو خوش کرنے کے لیے بنائی ہے۔ پیرس جیکسن کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ لوگ میری البم کو پسند کریں گے لیکن اگر وہ نہیں کرتے تو کوئی بات نہیں۔ واضح رہے کہ سال 2009 میں والد مائیکل جیکسن کی موت کے بعد وہ اپنی دادی کے پاس پلی بڑھی ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *