تازہ ترین خبر

اسلام آباد( ویب ڈیسک) لندن میں موجود (ن) لیگی قائد میاں نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہونے کے قریب ، چہ مگو ٔئیاں شروع ،بعض قانونی ماہرین کا کہناہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے اشتہاری قرار دیئے جا نے کے بعد ان کا پاسپورٹ از خود بلیک لسٹ میں

چلا گیا ہے جبکہ ایک حلقے کا کہنا ہےکہ ان کا پاسپورٹ چونکہ ڈپلو میٹک ہے اور وہ باقاعدہ حکومت کی اجازت سے بغرض علاج بر طانیہ گئے تھے ،لہذا ان کے پاسپورٹ کو پابندیوں کے حصار میں نہیں جکڑا جا سکتا۔ ن لیگ کا موقف ہے کہ وہ علاج کے بعد وطن واپس آئیں گئے۔ دوسری طرف سابق وزیر اعظم کے پا سپورٹ کی مدت ختم ہونے میں صرف 2 ماہ رہ گئے ہیں،جس کی تجدید کے لیے حکومت کی باقاعدہ اجازت کی ضرورت ہو گی اور اجازت نہ ملنے پر نواز شریف فروری 2021 کے بعد بر طانیہ میں پھنس کر رہ جائیں گے۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو وزیر اعظم سے بابر اعوان کی ملاقات میں نواز شریف کے ڈپلو میٹک پاسپورٹ کا معاملہ بھی زیر بحث رہا ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *