کہان گیا عابد۔۔۔۔؟؟؟

لاہور (ویب ڈیسک) موٹروے پر خاتون کے ساتھ ہونےو الے ظلم کا مرکزی ذمہ دار عابد اب تک قانون کی پکڑ میں نہ آسکا، پولیس نے ملزم کو پکڑنے کا ٹاسک سی ٹی ڈی کو دے دیا۔ گرفتار ملزم شفقت سے قید میں پوچھ گچھ جاری ہے۔موٹروے پر خاتون سے غیر انسانی حرکت کے کیس کو 8 روز گزر گئے،

پولیس مرکزی ملزم عابد علی کا سراغ نہ لگا سکی۔ جدید ٹیکنالوجی اور پھرتیاں سب بے سود رہیں، انٹیلیجنس پولیس سے کچھ نہ بنا تو ملزم کو پکڑنے کا ٹاسک سی ٹی ڈی کو دے دیا گیا۔ابھی تک متاثرہ خاتون کا بیان بھی ریکارڈ نہ ہوسکا، کوششیں جاری ہیں، خاتون کے بیانات قلمبند کرانے کے لیے علیحدہ ٹیم بنا دی گئی جو رابطہ کرے گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.