تازہ ترین خبر

کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ جلسے نہ ہوں ، ہم اس کی درخواست اپوزیشن سے کرتو سکتے ہیں لیکن اس پر اپنا فیصلہ مسلط نہیں کرسکتے لیکن اگر اپوزیشن لوگوں اور معیشت کا احساس نہ کرتے ہوئے

جلسے کرنے پر بضد ہے تو پھر وہ جلسے کرے ہم رکاوٹ نہیں ڈالیں گے تاہم اس کے نتائج کی تمام تر ذمہ دار اپوزیشن ہوگی،یہ استعفوں کا فیصلہ توکرلیں پھر ہم بھی اپنی حکمت عملی وضع کرلیں گے۔ ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ابھی تو اپوزیشن نے استعفوں کا کوئی فیصلہ کیا ہی نہیں ہے استعفوں کو لے کر پی ایم ایل این کے اندر ہی اس وقت سخت اختلاف ہے جبکہ پیپلز پارٹی برملا کہہ چکی ہے کہ یہ ہم نہیں کرنا چاہتے ۔اس وقت یہ لوگ کنفیوژن کا شکار ہیں تاہم اگریہ استعفے دینا چاہتے ہیں تو ان کو کون روک سکتا ہے یہ 8تاریخ کو فیصلہ کرلیں اوراستعفے دیدیں ، ابھی یہ استعفوں کا فیصلہ توکرلیں پھر ہم بھی اپنی حکمت عملی وضح کرلیں گے ۔

Comments are closed.