تازہ ترین ریٹ اس خبر میں

کراچی ( ویب ڈیسک)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ،یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت بھی بڑھ گئی ، پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 55 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 153.35روپے سے بڑھ کر 153.90روپے اور قیمت فروخت 153.45روپے سے بڑھ کر

154.00 روپے ہو گئی ، اوپن مارکیٹ میں 20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 153.80 روپے سے بڑھ کر 154.00 روپے اور قیمت فروخت 154.20 روپے سے بڑھ کر 154.40 روپے ہو گئی ہے دوسری جانب گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 300روپے فی تولہ کا اضافہ ہو گیا،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1881ڈالر سے بڑھ کر 1882 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 300 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 9ہزار 400روپے فی تولہ اور10گرام سونے کی قیمت 257روپے کے اضافے سے 93ہزار 793 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1420روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *