تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ ۔۔۔۔۔۔

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی آنہیں رہی بلکہ جارہی ہے۔ خبروں کے مطابق خیبرپختونخواکے17 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 64 میں سے 58 تحصیلوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف)18 نشستیں لے کر سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔

پشاور سٹی میئر کی نشست پر بھی جے یو آئی (ف) کےامیدوار زبیرعلی کامیاب ہوگئے ہیں، جس پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے طنزیہ ٹویٹ کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں طنز کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی جا رہی ہے، اور یہ تبدیلی رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بدعائیں سمیٹ کر جا رہی ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ کے ملک کو مہنگائی، لاقانونیت، نالائقی اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر اور ہر شعبہ میں تاریخی ناکامی کے انمٹ داغ ماتھے پر سجا کر تبدیلی وہ جا رہی ہے۔

Comments are closed.