تبدیلی بڑے زور سے آئی ہے :

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں اضافے پر طنزیہ ردّعمل دیا گیا ہے ۔ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا، عوام کی جانب سے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کسی نے وزیراعظم سے گھبرانے کی اجازت مانگی تو کسی نے عمران خان کو نئے پاکستان کی مبارک باد دے ڈالی۔پٹرول کی قیمت میں اضافے کے باعث جہاں عوام پریشان ہیں تو وہیں اداکار اعجاز اسلم بھی خاصے پریشان نظر آرہے ہیں اور اس حوالے سے اُنہوں نے سوشل میڈیا پر ایک طنزیہ پیغام جاری کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں اعجاز اسلم نے کہا کہ ’پیٹرول، ڈالر اور پاؤنڈ کے درمیان دوڑ چل رہی ہے ۔اعجاز اسلم نے کہا کہ ’پٹرول ڈالر کو پکڑنے کی کوشش کر رہا ہے اور ڈالر پاؤنڈ تک پہنچنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے ۔اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ’تبدیلی زوروں پر ہے ۔

Comments are closed.