تبدیلی والوں نے خاموشی سے عوام کے ساتھ گیم ڈال دی

لاہور(ویب ڈیسک) حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو پٹرول کی قیمتوں میں ریلیف سے محروم کردیا،پٹرول پر لیوی میں خاموشی سے ایک روپے 14 پیسے کا اضافہ کردیا گیا،پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اصل قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف سے محروم کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آج سے

پٹرول پر فی لیٹر لیوی میں ایک روپے چودہ پیسے اضافے کا اطلاق کردیا ، پٹرول پر لیوی 27 روپے 32 پیسے سے بڑھاکر 28 روپے 46 پیسے فی لیٹر کردی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 30 روپے کی لیوی برقرار رہے گی،پٹرول کے فی لیٹر پر 15 روپے گیارہ پیسے اورہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 15 روپے 12 پیسے سیلز ٹیکس الگ سے وصول کیا جارہا ہے۔پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی اصل قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف سے محروم کردیا گیا،ذرائع کے مطابق پٹرول کی اصل قیمت 51 روپے 50 پیسے سے کم ہوکر 50 روپے 39 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی اصل قیمت 52 روپے پانچ پیسے سے کم ہوکر 51 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی،پٹرول پر 53 روپے 58 پیسے فی لیٹر لیوی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر 54 روپے 14 پیسے فی لیٹر لیوی،ٹیکس اور ڈیوٹیز عائد ہیں۔حکومت نے گزشتہ روز سولہ سے اکتیس اکتوبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *