تبدیلی کے دور میں کسانوں کے لیے پہلی خوشخبری :

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے نئے مالی سال میں گندم پر سبسڈی کی رقم 6ارب سے بڑھا کر 11ارب روپے کردی ہے، رواں مالی سال میں یہ رقم 5ارب ارب روپے تھی .کسانوں کی سہولت کے لئے 25ایکڑ سے کم رقبے کے مالک کسانوں کو معیاری چاول کے بیج کی خریداری کے لیے ایک ارب

کی سبسڈی دی جائے گی جبکہ کاشتکاروں کو کھاد پر سبسڈی کے لئے بھی ایک ارب روپے دیئے جائیں گے اسی طرح 25ایکڑ سے کم اراضی رکھنے والوں کو کیڑے مار ادویات کے لئے بھی ایک ارب کی سبسڈی دی جائے گی ،جبکہ دیہی علاقوں میں چھوٹے کسانوں میں غربت کے خاتمے کے لئے بھی 2ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.