تحریک انصاف اور تحریک لبیک کے درمیان اگلے الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ۔۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے سیٹ ایڈجسمنٹ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سے رابطہ رہا تو آئندہ کوئی معاملات ہوسکتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے ٹی ایل پی

کے سربراہ حافظ سعد رضوی سے لاہور کی مسجد رحمت اللعالمین میں ملاقات کی اور علامہ خادم حسین رضوی کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔صحافی نے اعجازچوہدری سے سوال کیا کہ تحریک لبیک کےساتھ آپ کی کسی بھی سطح پرکوئی ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے؟، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت سے رابطہ ہے، رابطہ رہا تو آئندہ کوئی معاملات ہوسکتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وہ عمران خان کی اجازت کے بغیر کبھی بھی کوئی قدم نہیں اُٹھاتے۔اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ سعد رضوی کو رہائی پر مبارکباد دینے اور گلدستہ پیش کرنے آئے ہیں، ہماری ذمے داری ہے کہ ایسی لیڈرشپ سے رابطے میں رہیں جو دوسروں سے مختلف ہے۔