تحریک انصاف لرز کر رہ گئی

لاہور(ویب ڈیسک)جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کا ساتھ لینے کا فیصلہ کیاہے،جہانگیرترین جلد پی پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے ملاقات کرینگے ۔نجی ٹی وی چینل (اے آر وائی ) کی ایک رپورٹ کے مطابق حکومتی کارروائیوں سے تنگ عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیرترین نے پاکستان تحریک انصاف کے

ناراض ارکان اسمبلی کو اپنے ساتھ ملانے کافیصلہ کرلیا ہے، جہانگیر ترین جلد ناراض ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے،پنجاب اسمبلی کے 20 سے زائد ارکان حکومت سے ناخوش ہیں ،جہانگیر ترین نے ناراض ارکان سے ملاقات کا ٹاسک قریبی ساتھیوں کو دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض متعدد ارکان اسمبلی نے جہانگیر ترین سے اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے ، بینکنگ کورٹ میں 10 اپریل کوپیشی پر عدالت جائیں گے۔واضح رہے کہ بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، جہانگیر ترین اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *