تحریک انصاف کا اہم سیاسی گروپ مسلم لیگ (ن) میں شامل ۔۔۔۔

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) پنجاب کی سیاست کا اہم نام گورائیہ برادران ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ سابق وزیر تعلیم چوہدری اقبال گجر ایم پی اے اور سابق ایم این اے مدثر قیوم ناہرا، سابق چیئرمین چوہدری صفدر گجر، چوہدری امتیاز ورک کی موجودگی میں بھرپوراعتماد کا اظہار

اور آئندہ انکے ساتھ چلنے کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع مجو چک سے تعلق رکھنے والے چوہدری اعجازگورائیہ، شاہد سلیم گورائیہ، حاجی مشتاق گورائیہ، حافظ خالد گورائیہ، محمد حسین گورائیہ اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ہیں۔ سابق صوبائی وزیرتعلیم چوہدری اقبال گجر ایم پی اے اور سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ انکی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اقبال گجر ایم پی اے نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیا۔ عوام شدید مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان حالات میں ملک کو شریف برادران جیسی قیادت ہی مصائب سے نجات دلا سکتی ہے۔ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس عوام کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان ترقی کی بلندیوں کو چھورہا تھا مگر آج کے حکمرانوں نے دوسال میں پاکستان کا معاشی دیوالیہ نکال کر رکھ دیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.