تحریک انصاف کتنے ووٹوں سے ہاری ؟

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) نامور صحافی عمر دراز ننگنایہ بی بی سی کے لیے اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ضلع سیالکوٹ کے شہر ڈسکہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کامیاب ہوئی ہیں۔

360 پولنگ سٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر حتمی نتائج کے مطابق نوشین افتخار نے ایک لاکھ دس ہزار 75 ووٹ حاصل کیے جبکہ حکمراں جماعت کے امیدوار علی اسجد ملہی نے 93 ہزار 433 سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ووٹ ڈالنے کی شرح 43.3 فیصد رہی۔ان انتخابات میں چھ آزاد امیدواروں نے مجموعی طور پر 585 ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار محمد خلیل سندھو نے آٹھ ہزار 268 ووٹ حاصل کیے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ٹویٹ بھی کیا۔ڈسکہ کے لیے رواں برس فروری میں ضمنی انتخابات معمول کے مطابق ہونے تھے تاہم ایسا نہ ہو سکا۔ پاکستان میں انتخابی عمل پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق اس ضمنی انتخاب میں ایک سے زیادہ عوامل کارفرما ہیں جس کی وجہ سے ڈسکہ کے عوام نے فروری کے ضمنی انتخابات میں منفی کارروائیاں بھی دیکھیں احمد بلال محبوب پاکستان میں انتخابات اور پارلیمانی عمل پر نظر رکھنے والے غیر سرکاری ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹیو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے سربراہ ہیں۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر تین عوامل ایسے ہیں جنھوں نے ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کو توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ان میں سرِ فہرست دونوں جماعتوں کا سیاسی وقار داؤ پر ہونے کا تاثر ہے جبکہ دونوں جماعتوں کے امیدواران کی ذاتی شخصیات اور دونوں جماعتوں کے درمیان مقابلے کی سختی از خود وہ پہلو ہیں جن کی وجہ سے اس حلقے میں ایسے واقعات رونما ہوئے جو ملک بھر کی توجہ حاصل کر گئے۔احمد بلال محبوب کے مطابق ’ایک تو یہ علاقہ وسطی پنجاب میں جی ٹی روڈ کا وہ علاقہ ہے جس کے بارے میں عام تاثر یہ ہے کہ یہ ن لیگ کا گڑھ ہے۔ اس لیے ن لیگ کے لے یہاں سے جیتنا عزت بے عزتی کا معاملہ ہے۔‘یہ نشست ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی سید افتخار الحسن کی گذشتہ برس موت کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ن لیگ نے ضمنی انتخابات کے لیے ان ہی کی صاحبزادی نوشین افتخار کو ٹکٹ دے رکھا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *